کراچی کو مزید خوبصور ت بنارہے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی( وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کو مزید خوبصورت بنارہے ہیں، یہ بات انہوں برازیل کے سفیر سے گفتگو کے دوران کہی۔سفیر مسٹر کلاوڈو راجہ گبا گلیا لنس نے وزیر اعلیٰ ہاﺅس میںملاقات کی۔ ملاقات میں برازیل کے سفیر نے سندھ کی مہمان نوازی کو برازیل کی مہمان نوازی سے تشبیہ دی۔ سفیر نے کہا کہ کراچی خوبصورت شہر ہے اور یہ مجھے بہت اچھا لگا، جس پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کراچی کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کےلئے ساتھ ساتھ تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے بھی کام ہور رہا ہے اور بہت جلد کراچی کی خوبصورتی میں لوگوں کو نمایاں اور واضح فرق محسوس ہوگا۔بعد ازاں مراد علی شاہ سے پاکستان میں متعین کینیڈا کے نئے ہائی کمشنر پیرے کالڈرووڈ اور کراچی میں متعین اعزازی قونصل جنرل بہرام ڈی آ واری نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کینیڈا کے ٹریڈ کمشنر اطہر خان ، وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون اور کوئلے اور رینیو ابل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔وزیر اعلیٰ نے مہمانوں کو ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔ قبل ازیں وزیر اعلیٰ کی صدارت میںمحکمہ خوراک سے متعلق اجلاس نیو سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔جس میں سینئر وزیر برائے خوراک نثار احمد کھوڑو،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ، سیکریٹری خزانہ حسن نقوی، سیکریٹری خوراک سجاد عباسی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت محکمہ خوراک کے پاس گندم کا مجموعی اسٹاک 126,0000 ٹن ہے اورنومبر 2016 سے31مارچ2017تک صوبے کی ضرورت800,000 ٹن ہو گی، 168,000 ٹن گند م برآمد کی جائے گی ،پھر بھی 292,000 ٹن گندم سرپلس ہوگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان پر گندم کے 1488 ملین روپے 2006-07 سے رہتے ہیں۔جبکہ سندھ حکومت نے مارک اَپ کے 600 ملین روپے معاف کر دئیے ہیں، اب بھی صوبہ بلوچستان کوسندھ حکومت کے 888 ملین روپے دینے ہیں جو کہ وہ 2010-11 سے نہیں دے رہے ہےں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب نے پلے بارگیننگ کے ذریعے 300 ملین روپے محکمہ خوراک کے افسران سے وصول کیے ہیں جو ابھی تک نہیں ملے ہیںاورسندھ کے دیگر محکمے جیسے کہ ریلیف، ریہبلیٹشن کی طرف سے گندم کی خریداری کے 2.2 بلین روپے وہ بھی نہیں مل رہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری گوداموں میں موجود گندم کے اسٹاک کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.