کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ماسکو میں تاریخی کامیابی ، روس کی سب سے بڑی ماسکو چیمبرز کے ساتھ معاہدہ ہوگیا

ماسکو(اشتیاق ہمدانی سے) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ماسکو چیمبرز کے ساتھ معاہدہ کرکے پاکستان کی تمام چیمبرز پر بازی لے گیا ۔ یہاں ماسکو میں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ماسکو چیمبرز آف کامرس کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جس سے پاکستان اور روس کا دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے میں مدد ملے گی۔ معاہدہ پر دستخط کے بعد صدر کراچی چیمبر آف کامرس مفسر عطا ملک نے ڈیلی پاکستان آن لائن کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روس کی منڈیوں میں پاکستان کے ترشادہ پھل‘ چاول‘ آم‘ تازہ اور ڈبہ بند گوشت اور سبزیوں کی کھپت کے امکانات موجود ہیں۔ حکومت ماسکو میں کاروبار کرنے میں دلچسپی رکھنے والے صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں خصوصی پروازوں اور کرائے میں خصوصی رعایت کے ساتھ خاطرخواہ اہتمام کرے اور انہیں مواقع اور سہولیات فراہم کرے تو پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس کیلئے ماضی کی غلطیوں سے اجتناب کرنا ہوگا۔

صدر کراچی چیمبر آف کامرس مفسر عطا ملک نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس معاہدہ سے پاکستان اور روس کی تاجر برادری کے درمیان بھی میٹنگز اور تجارت تیزی کے ساتھ بڑ ھانے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے گی. یہاں ھم ماسکو چیمبرز کی خواہش اور دعوت پر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر مفسرعطا ملک نائب صدر ایم ریحان حنیف کی سربراہی میں ماسکو کا دورہ کیا. اس دورے کے دوران پاکستانی وفد نے ماسکو اربن فورم میں ماسکو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کی خصوصی دعوت پر شرکت کی. یہ پہلی بار تھا کہ کے سی سی آئی کے ایک پاکستانی وفد نے ماسکو میئر ایڈمنسٹریشن کے ذریعہ منعقدہ ماسکو شہری فورم میں حصہ لیا. اس موقع پر اپنی تقریر میں، کے سی سی آئی کے صدر مفسرعطا نے ایم سی سی آئی کے صدر کی جانب سے خصوصی مدعو کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا.اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ اچھا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں.

مفسرعطا ملک نے بتایا کہ روس کے ٹوٹنے کے بعد اتنی تیزی سے ترقی اور روس کے انفراسٹرکچر، نظم وضبط کو دیکھ کر حیرت ہوئی. سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اپنی حکومت سے روسی لوگ خوش اور مطمئن ہیں. انہوں نے بتایا کہ پاکستان کیلئے روسی برا مدات میں 96 فیصد جبکہ پاکستانی برا مدات میں 209 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم دونوں ملکوں کو علاقائی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں میں ریلوے، کمیونی کیشن ، تعمیرات ، ریفائنری اور دیگر بڑے بڑے منصوبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں اور اسی سلسلہ میں دونوں ملکوں کی حکومتیں بھی سنجیدہ ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان براہ راست رابطوں کی اشد ضرورت ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے نائب صدر ایم ریحان حنیف نے کہا کہ برکس کا ممبر ہونے کی وجہ سے روس پاکستانی معیشت کے فروغ کے سلسلہ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان 500 ملین ڈالر کا ٹرید بہت کم ھے اسے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے. ٹریڈ روٹ اور ٹرید پالیسوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے ٹیکسٹائل ، ایگر و انڈسٹریل ، لائیو سٹاک ، چمڑے کی مصنوعات ، تیل اور گیس کی تلاش ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹور ازم کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کو ان مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا ہو گا۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کیصدر مفسر عطا ملک اور ماسکو چیمبر کے صدر ولادیمیر پلوتنوف کے درمیان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی خصوصی شیلڈز سمیت تحائف کا تبادلہ بھی ہوا. پاکستانی وفد نے اپنے قیام کے دوران فوڈ سٹی ماسکو میں ٹریڈنگ ہاؤس آف پاکستان کا دورہ بھی کیا. ٹریڈنگ ہاؤس آف پاکستان کے ڈائریکٹرزاہد علی خان اور یاسراحمد بھی وفد کو ٹریڈنگ ہاؤس آف پاکستان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی.

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.