کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)نیشنل شاہین نے کراچی چیمئپن ماڑی پور بلوچ کو 1-0 سے شکست دیکر آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جیت لیا۔فاتح ٹیم کے گول اسکورر عمران ہاشمی کو وننگ گول بنانے پر مہمان گرامی کی جانب سے 20 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔میڈیا کوارڈنیٹر محمد سلیم سماءکے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ کے تعاون سے جاری آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل نیشنل شاہین نے کراچی چیمئپن ماڑی پور بلوچ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 1-0سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اولڈ گولی مار اسٹیڈیم میں فائنل کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ تماشائیوں سے بھر اسٹیڈیم میں کراچی چیمئپن ماڑی پور بلوچ اور نیشنل شاہین کی ٹیموں کا ٹرافی کے لئے آمنا سامنا ہوا جس میں پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرکے میں کامیاب نہیں ہوسکی فاروڈز نے نصف درجن گول کے مواقع ضائع کردیئے ۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ وقفے میں مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ جاوید ناگوری کے ہمراہ دیگر مہمان گرامی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید خادم علی شاہ ، پی پی ویسٹ کے صدر لیاقت آسکانی، جنرل سیکریٹری علی محمد سے دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ان کے ساتھ سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ، ڈی ایف اے ویسٹ کے چیئرمین ظفر اقبال بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے اور کارنر بھی حاصل کئے لیکن فاروڈز نے فنشنگ کے فقدان کے باعث گو اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اس دوران گراﺅنڈ میں موجود سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے گول اسکور کرنے والے کو دس ہزار، ایم پی جاویدناگوری ، پی پی ویسٹ کے جنرل سیکریٹری علی محمد کی طرف سے پانچ ،پانچ ہزار روپے کے اعلان کے بعد نیشنل شاہین کے عمران ہاشمی نے کھیل کے اختتام سے آٹھ منٹ قبل 82ویں منٹ میں گول داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو1-0 کی برتردلوادی ،گول اسکور کرنے پر 20ہزار روپے کے حقدار بھی بن گئے۔ ماڑی پور بلوچ نے گول برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل سکی ریفری فضل حسین نے جب وسل بجائی تو نیشنل شاہین کی ٹیم 1-0سے سرخرو ہوکر چیمئپن بن کر میدان سے باہر آئی۔ریفری فضل حسین، دل مراد، سلیم فیض، ابرار اور میچ کمشنر اقبال مہناس تھے۔ اختتام پر مہمان خصوصی شاہ جہان بلوچ، جاوید ناگوری، صدر سید خادم علی شاہ نے فاتح ٹیم کو ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔ نیشنل شاہین کو ٹرافی کے ساتھ30 ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی۔رنراپ ٹیم ماڑی پور بلوچ کو20 ہزار روپے ٹرافی کے ساتھ دیئے گئے۔ مین آف دی فائنل کا انعام نیشنل شاہین کے عمران ہاشمی کو دیا گیا ان کو فائنل میں گول اسکور 20ہزار روپے کی انعامی رقم دی گئی ۔ ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر شفیع الیون ملیر کے سکندر ،ٹاپ اسکورر ینگ اتحاد کے محمد امین (پانچ گول) اور حیدر بلوچ کے عزیر صادق کومین آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 75میچز کھیلے گئے۔
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی لیاری سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ نے اعلان کیا کہ اولڈ گولی مار اسٹیڈیم کو جلد گراسی کردی جائے گا۔اور فٹبال کی ترقی کے لئے ہم ہرممکن تعاون کریں گے۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ سیکریٹری رحیم بخش بلوچ نے ڈ سٹرکٹ ویسٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ اسپورٹس بورڈ محکمہ کھیل اینڈ یوتھ افیئرزحکومت سندھ کے تعاون سے منعقدہ آل کراچی شہید متحرمہ بے نظیر بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ کی مکمل رپورٹ پیش کرتے ہوئے اولڈ گولی مار اسٹیڈیم کو گراس کرنے کی درخواست کی،اس کے ساتھ ٹورنامنٹ میں ہونے والے اخراجات اور مشکلات سے بھی مہمان گرامی کو آگاہی فراہم کی۔فٹبال فائنل کی اس پروقار تقریب میں اسپورٹس کی ممتاز شخصیات ڈی ایف اے ملیر کے صدر فتح محمد بلوچ، سیکریٹری شاہد تاج، ایسٹ کے قائم مقام صدر خالد تنولی، سیکریٹری کیپٹن عبید اللہ خان، اجمل خٹک،چوہدری سعید، صاحب خان جسکانی، سابقہ فیفا ریفری عبدالشکور بلوچ، سابق نیشنل کوچ طارق لطفی، قمر علی قریشی ،مراد بخش، رحمت بلوچ، یوسف خان، محمد سلیم سماءیعقوب بلوچ، عبدالمنان خان، ایس ایم ظفر، اقبال مہناس، غلام محمد بلیدی، امجدسربازی، غلام شبیر، نور مینگل، فاروق کے ای، اکبر علی، امجد جدگال، آصف شاہ، رضا خان ، محمد علی بلوچ، ماسٹر ریاست علی، زاہد بھائی، ماسٹر رفیق، سمیت دیگر موجود تھے۔
Show original message