آسڑیلوی ہائی کمشنر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی انداز میں گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے حکومت کی جانب سے معیشت کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔
تفصیلات کے مطابق آسڑیلوی ہائی کمشنر میڈیم مارگریٹ ایم سن نے پی ایس ایکس کا دورہ کیا ایم ڈی پاکستان ایکس چینج ندیم نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر آسڑیلوی ہائی کمشنر نے روایتی انداز میں گھنٹا بجا کر کاروبار کا آغاز کیا مارکیٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسڑیلوی ہائی کمشنر میڈیم مارگریٹ ایم سن نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ سرمایہ کاروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہےجس کے باعث نجی شعبہ ترقی کر رہا ہے جو کہ خوش آئند ہےاس اقدام سے ملکی معیشت کو مزید تقویت ملے گی
دورے کے موقع پر ان کاکہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہو رہا ہےجس کے باعث دونوں ممالک کے کاروباری طبقوں میں روابط بڑھ رہے ہیں ۔
ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی کا کہنا تھا کہ کیپیٹل مارکیٹ کی مارکیٹینگ کے لیے رواں سال مختلف ممالک میں روڈ شو کیے جائیں گے روڈ شو کا شیڈول چینی کنسورشیم کی مشاورت سے طے کیا جائے گا اس کی مدد سے مختلف ممالک میں روڈ شو سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کیپیٹل مارکیٹ میں لانے میں مدد ملے گی۔