مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہیں۔
ملک کے مختلف شہروں میں سبزیوں خاص طور پر ٹماٹر کی قیمت نے شہریوں کو پریشان کردیا، ملک میں ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں ٹماٹر کی قیمت 400 روپے فی کلو ہونے پر قرارداد بھی جمع کروائی گئی۔
دوسری جانب کراچی میں بھی ٹماٹر 200 سے 300 روپے فی کلو میں بیچا جارہا ہے لیکن مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے ٹماٹر کے ریٹ کے حوالے سے انوکھا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں، کراچی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے اور یہ ریٹ کراچی کی سبزی منڈی میں مل رہے ہیں۔