کراچی میں گرمی کا وار جاری، بالائی علاقوں میں بارش

KARACHI, PAKISTAN, DEC 20: Children take bath at a water pond which was caused by busted drinking water pipeline at a road at North Nazimabad area showing the negligence of water and sewerage board (KWSB in Karachi on Tuesday, December 20, 2011. (Rizwan Ali/PPI Images).

اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ جبکہ شہر قائد میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بالائی پنجاب،خیبرپختونخوا،اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب،ژوب،قلات ڈویژن ،زیریں سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔اسلام آباد۔ پنجاب۔خیبرپختونخوا۔ فاٹا۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جمعہ تک جاری رہے گا۔جبکہ زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان میں بدھ سے ہفتہ کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔دوسری محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔ سمندری ہوائیں رکنے کے باعث ہوا میں نمی کا تناسب 61 فیصد تک جا پہنچا ہے ۔جس کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہیں

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.