کراچی میں پانی کا بحران ، شہری بوند بوند کو ترس گئے

کراچی(بی ایل آٸی )

پی ای سی ایچ سوسائٹی اور دیگر علاقوںمیںپانی کی فر اہمی کئی روز سے معطل ہے جس کے با عث شہری بوند بوند کوترس گئے، شہر یوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں پا نی کی طلب میں اضافہ کے ساتھ ہی پا نی کی کمی کا سامنا ہونا شروع ہو گیا ہے مختلف علاقوں میں پانی کی فر اہمی 15، 15دن سے معطل ہے ،پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک ٹو کے مکین بھی پا نی کی بوند بوندکوترس گئے ، شہری واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی حاصل کر نے پر مجبور ہے، علا قہ مکینوںکاکہنا ہے کہ پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پانی کاکوئی بحران نہیں تھا لیکن ایکسئین اور وال مین کی ملی بھگت سے پانی کا مصنوعی بحران پیداکردیا جس کی وجہ سے شہری پانی کے لیے ترس گئے ہیں۔

ایکسئین جمشید ٹاؤن کے بارے میں ذرا ئع کا کہنا ہے کہ انھو ں نے پا نی کی فراہمی بند کر کے من پسند علاقوں جہاں سے ان کو مبینہ طو ر پر نذرانہ موصول ہو تا ہے وہاں پا نی فر اہم کر ر ہے ہیں ایکسئین کے ساتھ وال مین اورعملہ بھی ملاہوا ہے جبکہ پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک ٹو میں پند رہ دنوں سے پانی کی فر اہمی بند کی ہو ئی ہے جس کی وجہ سے علا قہ مکین شد ید مشکلا ت کا شکا ر ہو گیا یہ علا قہ مکینو ں کا کہنا تھاکہ گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی واٹر بورڈکاکر پٹ عملہ متحرک ہو گیا ہے جو بلیک میلنگ کے ذریعے پانی کی فر اہمی جاری کرتاہے اوربندکر دیتے ہے مبینہ نذرانہ کے عوضپانی دیاجا تا ہے علا قہ مکینو ں نے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطا لبہ کیا ہے کہ پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک ٹو میں پا نی کا مصنوعی بحران پیدا کر نے والو ں کے خلاف سخت کا روائی کریں اور پا نی کی فر اہمی معمول میں لا نے میں اپنا کرداراداکریں۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایکسئین اور وال مین مشترکہ طور ایک سسٹم چلا یا جا رہا جو بو رنگ کے ذریعے پا نی فر اہم کر تے ہے اس کے لیے پوری ایک ٹیم جمشید ٹاؤن میں متحرک ہے جولائنوں کا پانی بندکرکے ایک جانب نذرانے کے عوض پانی فر اہم کرتی ہے جبکہ دوسرے جانب بورنگ کا جھانسہ دے کر شہریوں سے رقم بٹوری جار ہی ہے ،ذرا ئع نے بتایاکہ بورنگ ورکس کے نام سے ایک کمپنی کام کرر ہی ہے جس میں واٹر بورڈ کے متعلقہ افسران اور عملہ ملوث ہے، اگر اس ما فیاکے خلاف کارروائی کر لی جائے تو پی ای سی ایچ سوسائٹی میں پانی کابحران ختم ہو سکتا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.