کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم شروع، وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ

کراچی میں سندھ حکومت کی صفائی مہم شروع، وزیراعلیٰ سندھ کا شہر کا دورہ

کراچی(عبدالستار مندرہ) سندھ حکومت کی صفائی مہم شروع ہوگئی۔ وزیراعلیٰ سندھ میئر کراچی اور وزرا کے ہمراہ دورے پر نکل پڑے۔ کچرے اور ملبے کے ڈھیر دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

کراچی کو صاف ستھرا بنانے کیلئے سندھ حکومت کی مہم کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء اور میئر کراچی کو ساتھ لے کر دورے پر نکل پڑے۔ کلفٹن،قیوم آباد،کورنگی،سہراب گوٹھ سمیت مختلف علاقوں میں کام کا جائز لیا۔ کچرے کے ڈھیر،تعمیراتی ملبہ اور سیوریج کا پانی دیکھ سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس دوران کہا کہ شہر سے کچرا ٹھانے کیلئے سالڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ قائم کیا لیکن واٹر کمیشن نے ٹھیکیدار کمپنیوں کو ادائیگی سے روکا جس سے صورتحال خراب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بلڈرز کو اپنا ملبہ اٹھانا ہوگا۔ ڈی ایم سیز کو صاف ستھرا شہر حوالے کریں گے۔ اچھی بات ہے کہ سیاسی مخالفین بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ صفائی مہم سے زیادہ میڈیا کواس خبر میں دلچسپی ہے کہ وہ گرفتار کب ہورہے ہیں ۔ سارا دن چینلز پر ان کی ممکنہ گرفتاری پر

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.