کراچی سے کچرا اٹھانے کیلئے سندھ حکومت نے چینی کمپنی سے معاہدہ کر لیا

 

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے کچرا اٹھانے کیلئے چین میں مشینری تیار کر لی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت نے کچرا اٹھانے کیلئے چینی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ہے اور اس کیلئے چین میں جدید مشینری بھی تیار کر لی گئی ہے جو لیاری سمیت دیگر علاقوں سے کچرا اٹھانے کاکام کریگی ۔

سندھ حکومت نے چین کمپنی سے کچراٹھانے سے متعلق معاہدہ کرلیا ہے، الیکٹریکل سوئپنگ مشینیں، ڈمسٹرز سمیت بھاری مشینری چین کی پورٹ پر پہنچ گئی ہے۔کچرا اٹھانے والے ٹرکوں پر چین میں ہی کراچی کے علاقوں کے نام لکھ دیے گئے۔ٹرکوں پر”آئیں ہاتھ ملائیں، صاف اور صحتمند سندھ کیلیے” لکھا گیا ہے جبکہ مشینری پر چینی کمپنی ووزینگ اور سالڈ ویسٹ کے لوگو بھی بنائے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کا کہنا ہے کہ صفائی کی مشینری جلد کراچی پہنچ جائے گی، چینی کمپنی سے پہلے مرحلے میں ضلع جنوبی اور شرقی کیلئے معاہدہ ہوا ہے، دونوں اضلاع میں چینی کمپنی گھروں کے باہر سے مفت کچرا اٹھائے گی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور چینی کمپنی کے درمیان ہوا ہے، اگلے مرحلے میں 200 چینی پروجیکٹ میں براہ راست شامل ہوجائیں گے، صفائی کے کام میں بلدیات کے میونسپل ورکرز بھی حصہ لیں گے۔جام خان شورو نے کہا کہ جنوری 2017 میں سالڈ ویسٹ کا عملہ سڑکوں پر نظر آئے گا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.