کراچی میں بن قاسم پاوراسٹیشن کا ایک یونٹ ٹرپ ہوگیا، کے الیکٹرک کے مطابق یونٹ ٹرپ ہونے سے 200 میگاواٹ کاشارٹ فال ہوا ہے جس سے لوڈشیڈنگ میں آدھے سے ایک گھنٹے کاعارضی اضافہ کیا گیا ہے۔
کےالیکٹرک حکام کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ ٹرپ ہونےسے کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔ اس صورتحال میں لوڈشیڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں میں بھی ایک گھنٹےکی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
حکام کے مطابق کلفٹن، گزری، پی ای سی ایچ ایس میں بھی اضافی لوڈشیڈنگ ہوگی۔
ذرائع کے الیکٹرک نے بتایا ہے کہ یونٹ کو ہنگامی بنیادوں پر آن لائن لانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔