کراچی اور لاہور سے آئی ہوئی پاکستان تحریک کامیڈی کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد کی جانی والی مزاحیہ کانفرنس میں کیا

کراچی ( عزیز کھتری ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اسٹینڈ-اپ کامیڈی کے فروغ کے حوالے سے ایک کامیڈی فیسٹیول کا جلد اہتمام کریگا۔ مزاح کے فروغ اور اس کی بہتری کے حوالے سے ہمیں اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور لاہور سے آئی ہوئی پاکستان تحریک کامیڈی کی مشترکہ کاوشوں سے منعقد کی جانی والی مزاحیہ کانفرنس میں کیا جس کا اہتمام گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں کیا گیا ۔ انہوں نے لاہور سے آئے ہوئے نوجوان فنکاروں کے ٹیلینٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے بہترین مزاح کا مظاہرہ کیا اور عنقریب یہ واپس کراچی کا رخ کرینگے ۔ لاہور سے آئے ہوئے پاکستان کے نامور ڈائریکٹرسہیل جاوید نے بھی پاکستان تحریک کامیڈی کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور کہا کہ وہ عنقریب ایک تھیٹر بنانے جا رہے ہیں جس میں پاکستان تحریک کامیڈی کے ان نوجوان فنکاروں کو کام کرنے کا موقع دیا جائیگا۔پاکستان تحریک کامیڈی کی مزاحیہ کانفرنس مختلف حصّوں پر مشتمل تھی جس میں فنکاروں نے مزاح سے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔تقریب کے دوران فنکاروں نے حاضرین کے باہمی تعاون سے مختلف اسکٹس ادا کئے جن میں مزاحیہ ٹالک شو، کوئز شو ، اور بے ترتیب اداکاری کے شو شامل تھے۔پاکستان کامیڈی گروپ طویل عرصے سے لاہور میں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہاہے اور گزشتہ دوسالوںسے ملک کے مختلف شہروں میں جلوہ گر ہورہا ہے آرٹس کونسل کراچی پاکستان ان کے لئے میں اداکاری کایہ پہلا تجربہ تھا جسے حاضرین اور انتظامیہ دونوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.