اسلام آباد: گورنر سندھ محمد زبیر نے ایک مرتبہ پھر سابق آرمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف کے بارے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ راحیل شریف ایک عام انسان اور عام جنرل تھے،ایسے کہتے ہیں جیسے راحیل شریف نے اقبال کی طرح امن کا خواب دیکھا۔ اسلام آباد میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ میڈیا ہر بات کا کریڈٹ راحیل شریف کو دیتا ہے جبکہ کراچی آپریشن کا 100 فیصد کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے،یہ حقیقت ہے کہ کراچی میں تبدیلی نواز شریف کے آنے سے آئی۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ جب تک ضروری ہوا رینجرز کراچی میں رہے گی،اب تمام جماعتیں ملکربھی کراچی کو بند نہیں کرسکیں گی۔متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کے بارے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ متحدہ بانی اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں،متحدہ بانی کی دلی میں تقریب تباہ کن تھی۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے آنے پر خوشی ہوگی۔واضح رہے کہ گورنر سندھ اس سے پہلے بھی سابق آرمی چیف راحیل شریف پر طنز کرچکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ ”جنرل(ر) راحیل شریف نے کبھی خواب میں بھی نہ سوچا ہوگا کہ وہ آرمی چیف بن جائیں گے“۔
About BLI News
3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.