میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر کیا گیا،آپریشن کے دوران متعدد افراد لاپتہ ہوئے ہیں ، جن کا آج تک پتہ نہیں لگ سکا۔ا ن کا کہنا تھا جن شکایات کو ہم جائز سمجھتے ہیں ان پرآج بھی قائم ہیں،آج تک کسی شکایت کا ازلہ نہیں کیا گیا،لوگ سالوں سے انتظار کر رہے ہیں ان کے پیارے کہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے شکایتی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ایم کیو ایم پاکستان کے پاس 131افراد کی فہرست ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین ایم کیو ایم پاکستان سے رابطے میں ہیںتاکہ ان پیاروں کا پتہ لگ سکے۔