کراچی، پولیو رضاکاروں کا برطرفی کیخلاف احتجاج

کراچی(عبدالستار مندرہ)سندھ پولیو پروگرام نے کراچی کے4 ہزار 900پولیو رضاکاروں کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، سینکڑوں خواتین پولیو ورکرز احتجاج کے لئے کراچی پریس کلب پہنچ گئیں ۔

سندھ پولیو پروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر 4 ہزار 900 پولیو ورکرز کو ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے، ملازمتوں کو بچانے کے لئے پولیو ورکرز کراچی پریس کلب پہنچی ہیں اور گورنر ہاؤس کی جانب مارچ شروع کر دیا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری نے رکاوٹیں لگا کر احتجاج کرنے والی خواتین کو روک دیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صدر آصف رضا بھی موقع پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب احتجاجی ویکسینیٹرز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں ہماری ملازمتیں ختم کی گئیں جس کے باعث معاشی بحران کا شکار ہیںتاہم احتجاجی ویکسی نیٹرز کا چار رکنی وفد ڈپٹی کمشنر جنوبی سے مذاکرات کے لئے روانہ ہو گیا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.