کراچی، تاجر رہنما سمیت 6افراد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

Pakistani soldiers wearing facemasks, stand guard on a deserted street during a lockdown after Sindh province government announced the closing of markets, public places and ban large gatherings amid concerns over the spread of the COVID-19 novel coronavirus, in Karachi on March 23, 2020. (Photo by Rizwan TABASSUM / AFP)

کراچی(بی ایل آٸی) کراچی کی سٹی کورٹ نے تاجر رہنما سمیت 6 تاجروں کو 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جمعرات 23 اپریل کو بغیر اجازت مارکیٹیں کھولنے اور تاجروں کو اکسانے کے کیس میں گرفتار تاجر رہنماء سمیت دیگر کو جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی، ہنگامہ آرائی، تشدد اور لوگوں کو اکسانے کا الزام ہے۔

ملزمان میں حماد پونا والا، محمد احسان، محمد خلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.