کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، وزیراعظم.   فوٹو:فائل

عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے، وزیراعظم. فوٹو:فائل

 اسلام آباد( بی ایل آٸی)وفاقی کابینہ نے مہنگائی میں کمی کے لئے  15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے جب کہ  پرویز خٹک، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور نے ریلیف پیکج کی مخالفت کی ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں کی منظوری دیتے ہوئے وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پرویز خٹک، فواد چوہدری اور علی امین گنڈا پور نے ریلیف پیکج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر اربوں کا پیکج دینے کی بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں۔ تاہم چند وزراء کی تنقید کے باجود کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔

کابینہ اجلاس میں دالوں پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں دالوں کی قیمت 15 سے 20 فیصد کمی کی جائے گی، کابینہ نے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کی، 50 ہزار نوجوانوں کو یوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ 50 ہزار دکانوں پر یوٹیلٹی اسٹورز کی قیمتوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ای سی سی کے چینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا پہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.