
کراچی( بی ایل ٰآئی)کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے چوتھا میچ جو سندھ رینجرز ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ
سینٹرل ہاکی ٹیم کے درمیاندلچسپ و سنسنی خیز میچ کھیلا گیا.جو کہ سندھ رینجرز
ہاکی ٹیم ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کے درمیان برابر رہا.تفصیلات کے مطابق کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے زیراہتمام ڈی جی رینجرز انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی لیگ 2017کے چوتھا میچ جو سندھ رینجرز ہاکی ٹیم ُاور ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز میچ کھیلا گیا.پہلا گول سندھ رینجرز ہاکی ٹیم کی جانب سے 30 ویں منٹ پر مرتضی نے گول اسکور کیا جبکہ سینٹرل ڈسٹرکٹ کے انس نے گول کرکے میچ برابر کردیا.بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کے انس کو پانچ ہزار کیش پرائز دیا گیا .اس موقع پر مہمان خصوصی اولمپیئن جہانگیر بٹ تھی انکے ہمراہ بریگیڈیئر شاہد جاوید حسین تھے. .اس موقع پر کے ایچ اے کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے .انکے علاوہ کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین, چیئرمین و ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گلفراز خان,اسسٹنٹ ٹی ڈی عبدالعظیم خان,آرگنائزنگ سیکریٹری جاوید اقبال,ڈپٹی ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر ایس اے ماجد,عظمت پاشا سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی.