ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط

ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ، مختلف سموں سے دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں، شہلا رضا کی گفتگو

کراچی  ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ۔ ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی ۔ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ مختلف سموں سے دھمکی آمیز فون کالز آرہی ہیں ۔

سندھ اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا ، خط میں 50 کروڑ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ، مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے اور شہلا رضا کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ خط پر عمران لاشاری اور فخر عباس لاشاری کے نمبر بھی درج ہیں ۔

جھنگ سے تعلق رکھنے والے عمران لاشاری کا کہنا ہے کہ ان کا نوشہرو فیروز میں زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ، قابضین 25 ایکڑ اراضی کے لئے ڈرامہ کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب سے شہلا رضا کا کہنا ہے کہ جن نمبرزسے فون کالز آئیں وہ نمبرز متعلقہ اداروں کو دے دئیے ہیں ۔ لندن کی سم سے بھی دھمکی آمیز فون آیا ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ خط کے متن سے لگتا ہے کہ جس کا فون نمبر ڈالا گیا اس سے دشمنی نکالی گئی ہے ۔ لگتا ہے آپس کے جھگڑے میں مجھے دھمکی دی گئی ہے ۔

 

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.