ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے عیاشی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈئیے، امریکی عوام کے پیسوں سے ایسا کام کردیا جس کی ہمت کوئی پاکستانی سیاستدان بھی نہ کرسک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ٹرمپ کا الگ نیویارک میں رہنا امریکی خزانے پر ایک نیا بوجھ ثابت ہو رہا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ڈونلڈٹرمپ اپنے طیارے ’ایئرفورس ون‘ پر چھٹیاں منانے کے لیے فلوریڈا میں پام بیچ (Palm Beach)پر پہنچنے۔ ان کے وہاں لینڈ کرنے کے چند منٹ بعد ہی میلانیہ ٹرمپ الگ سرکاری طیارے پر اپنے بیٹے بیرن کے ہمراہ وہاں اتریں۔ میلانیہ ملٹری ورژن بوئنگ 757طیارے پر وہاں پہنچیں جس کی ایک گھنٹے کی پرواز پر 15ہزار 846ڈالر خرچ اٹھتا ہے۔ چنانچہ میلانیہ کے الگ طیارے میں جانے پر ڈونلڈٹرمپ کے اس تفریحی دورے کے خرچ میں 1لاکھ ڈالر (تقریباً 1کروڑ روپے) کا اضافہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایئرفورس ون کی ایک گھنٹے کی پرواز پر 1لاکھ 42ہزار 380ڈالر(تقریباً1کروڑ 43لاکھ روپے) خرچ اٹھتا ہے۔ اس حساب سے امریکی صدر کے پام بیچ پہنچنے پر 3لاکھ 32ہزار 173ڈالر (تقریباً3کروڑ 33لاکھ روپے) خرچ آتا ہے۔ لہٰذا ڈونلڈٹرمپ کا معہ اہلخانہ پام بیچ کا ایک دورہ امریکی حکومت کو 10لاکھ ڈالر(تقریباً10کروڑ روپے) میں پڑتا ہے۔ اس بار ایسٹر کی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے امریکی صدر طویل چھٹیوں پر پام بیچ پہنچنے ہیں جہاں وہ فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ رپورٹ کے مطابق میلانیہ ٹرمپ جس طیارے پروہاں گئیں یہ طیارہ بسااوقات امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس استعمال کرتے ہیں۔ رواں برس میونخ میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے وہ اسی طیارے پر گئے تھے۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.