اسلام آباد( بی ایل آٸی)ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، آج ڈیڑھ روپے مہنگا ہو کر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو ترپن روپے پچاس پیسے کا ہوگیا۔
انٹر بینک میں ایک روپے تینتیس پیسے مہنگا ہو کر ایک ڈالر ایک سو باون روپے نوے پیسے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت چھ سو روپے تولہ اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح تہتر ہزار دو سو روپے کا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس میں چارسو پینسٹھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس پینتیس ہزار پانچ سو تین پوائنٹس پر بند ہوا۔