ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، فارن کرنسی رکھنے والوں کو بیٹھے بیٹھے 188ارب کا فائدہ

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث فارن کرنسی رکھنے والوں کو بیٹھے بیٹھے 188ارب روپے کا فائدہ ہو گیا ہے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف بینکوں میں روپے رکھنے والے پاکستانی رواں سال کے دوران روپے کی قدر میں بھاری کمی کے سبب لٹ گئے

تو ڈالر یا دیگرغیر ملکی کرنسیوں میں فارن کرنسی اکاونٹ والے پاکستان امراء ان دس ماہ کے دوران بیٹھے بیٹھائے اپنی دولت میں 188ارب روپے کے اضافہ کا فائدہ پائے گئے

2018کے آغاز میں امریکی ڈالر 110روپے کا تھا نگران حکومت میں امریکی ڈالر 123روپے جبکہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر 140روپے تک پہنچ چکا ہے

بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاونٹ رکھنے والوں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو ا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مالیت 30روپے کمی ہوئی تو فارن کرنسی اکاونٹ ہو لڈروں کو اس تناسب سے فائدہ ہوا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.