اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے باعث فارن کرنسی رکھنے والوں کو بیٹھے بیٹھے 188ارب روپے کا فائدہ ہو گیا ہے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف بینکوں میں روپے رکھنے والے پاکستانی رواں سال کے دوران روپے کی قدر میں بھاری کمی کے سبب لٹ گئے
تو ڈالر یا دیگرغیر ملکی کرنسیوں میں فارن کرنسی اکاونٹ والے پاکستان امراء ان دس ماہ کے دوران بیٹھے بیٹھائے اپنی دولت میں 188ارب روپے کے اضافہ کا فائدہ پائے گئے
2018کے آغاز میں امریکی ڈالر 110روپے کا تھا نگران حکومت میں امریکی ڈالر 123روپے جبکہ موجودہ دور حکومت میں ڈالر 140روپے تک پہنچ چکا ہے
بینک سیکٹر کے ذرائع کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاونٹ رکھنے والوں کو اربوں روپے کا فائدہ ہو ا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مالیت 30روپے کمی ہوئی تو فارن کرنسی اکاونٹ ہو لڈروں کو اس تناسب سے فائدہ ہوا ہے۔