چین میں سیاحوں کا لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز

اسلام آباد (نیٹ نیوز)آپ نے پانی پر تیرتے کنول کے پھول اور پتوں کے کئی دلچسپ اور دلکش منا ظر دیکھے ہوں گے۔تاہم چین میں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتوں کو دیکھنے اور ان پر سوار ہوکر لطف اندوز ہونے شائقین کی ایک بڑی تعداد چین کے صوبے یونان پہنچ گئی۔تفصیلات

کے مطابق ان پتوں کا سائز تین میٹر قطر کے برابر ہوتا ہے جنہیں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتے کہا جاتا ہے۔اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے، وہیں خواتین ان پتوں پر کھڑے ہوکر ایسی دلچسپ ڈانس پرفارمنس پیش کرتی ہیں کہ دیکھنے والے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.