بیجنگ:فن تعمیر کا عظیم شاہکار،تکنیکی مہارت اور لگن کا بہترین امتزاج چین میں دنیا کا سب سے بڑا برج تیار کرلیا گیا۔
سمندر کی بے رحم موجوں سے مقابلہ کرتاطویل ترین پل انجینئرز کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پچپن کلو میٹر لمبے برج کو 8سال میں مکمل کیا گیا جو ہانگ کانگ،زوہائی اور مکاؤ کو ملائے گا۔پل کے 6.7 کلو میٹر رقبے پر خوبصورت ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے۔
جبکہ یہ سیاحوں کو روشنیوں سے منور مصنوعی آئس لینڈ کی سیر بھی کرائے گا۔
رات کے اندھیرے میں پل پر پھیلی نیلی اور پیلی روشنیاں نظاروں کو حسین بنادیتی ہیں۔
انجینئرز کا کہنا یہ منصوبہ معیشت اور تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ بنے گا۔برج کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائےگا۔