اسلام آباد:
پاک چین آزاد تجارتی معاہدے پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کے سلسلے میں سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ کی سر براہی میں وفد نے مذاکراتی عمل میں شرکت کی جس میں سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ کی جانب سے پاکستان کے برآمدکنند گان کے تحفظات اور ان کے مطالبات چین کے سامنے رکھے گئے ہیں جب کہ چین کی جانب سے پاک چین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ان مذاکرات سے قبل مختلف چیمبرز کے نمائندوں اور تاجروں کی جانب سے بھی حکومت کو تجاویز دی گئی تھی جس میں لوکل انڈ سٹری کا تحفظ اور اس کا فروغ کے سلسلے میں تجاویز شامل تھی۔