چینی کمپنی فون کے گرد لپٹی ہوئی اسکرین والا اسمارٹ موبائل جلد پیش کریگی

بیجنگ( بی ایل آٸی)

آپ نے فولڈنگ فون کی خبریں سنی ہوں گی لیکن چینی کمپنی ژیاؤمی نے اس سال مائی مکس ایلفا فون ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں اب تاخیر ہورہی ہے۔

اس فون کی باڈی اور اسکرین کا تناسب 180 فیصد ہے یعنی پورا فون گویا اسکرین میں لپٹا ہوا ہے تاہم کمپنی نے اس کی تفصیلات نہیں بتائی ہیں البتہ اتنا کہا ہے کہ اس میں 108 میگا پکسل کیمرا نصب ہوگا۔

ژیاؤمی نے اتنا بتایا ہے کہ فون کی حفاظت کے لیے کئی تہیں چڑھائی گئی ہیں اور کیمرے میں ٹائی ٹیٹنیم بھرت، سرامک اور سیفائر کا استعمال کیا گیا ہے۔

مائی میکس ایلفا میں نصب کیمروں میں 20 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا بھی ہے اور 12 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو لینس بھی نصب ہے تاہم اس میں فرنٹ کیمرا نہیں ہے اور آپ کو سیلفی کے لیے کیمرے کو پلٹانا ہوگا اور ڈسپلے کا کوئی مسئلہ نہیں وہ وہاں بھی موجود رہے گا۔

پورے فون میں دبانے والا کوئی واضح بٹن موجود نہیں شاید اس کے لیے اسکرین پر ہیپٹک بٹن نصب ہوگا تاہم ایک پاور بٹن اوپر کی جانب موجود ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ژیاؤمی نے کہا ہے کہ اس فون کے ساتھ ساؤنڈ سراؤنڈ سسٹم نصب ہوگا اور یوں فون کی ہر جانب سے آواز کو محسوس کیا جاسکے گا۔

مائی میکس میں 855 پلس اسنیپ ڈریگن سی پی یو ہے اور 12 ایم بی ریم اور 512 جی بی ریم نصب ہے لیکن اس میں بیٹری صرف 4050 ایم اے ایچ صلاحیت رکھتی ہے جسے دونوں جانب کا ڈسپلے بہت تیزی سے ختم کرسکتا ہے تاہم یہ فون 5 جی صلاحیت رکھتا ہے۔

سوال یہ ہے کہ لیکن فون کی دونوں جانب اسکرین کا آخر کیا فائدہ ہے؟ فون ہاتھ میں رکھنے سے پیچھے موجود ایپس ازخود چل سکتی ہے۔ دوسری جانب دہرے اسکرین والے اس فون کو کسی بھی حفاظتی کیس میں نہیں رکھا جاسکتا اور یوں فون سنبھالنے اور اس کی حفاظت میں مشکل پیش آسکتی ہے۔

اس فون کو پہلے دسمبر میں لانچ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے بعد جنوری کی تاریخ دی گئی تھی اور اب تک یہ فون پیش نہیں کیا جاسکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈسپلے میں لپٹے فون کی قیمت 2800 ڈالر رکھی گئی ہے۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.