اسلام آباد
چینی ڈائریکٹرانفارمیشن آف سٹیٹ اسلام آباد ایئرپورٹ پرپہنچے جہاں ان کااستقبال وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کے ڈائریکٹر انفارمیشن آفس آف سٹیٹ کونسل جیانگ ژیانگ واسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچے جبکہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کے دورے آیا ہے،پاکستان پہنچنے پر مریم اورنگزیب نے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ مسٹرجیانگ ژیانگ وا اپنے وفد کے ہمراہ کل بروز جمعرات وزیرمملکت اطلاعات و نشریات سے ملاقات کریں گے ۔