چینی قمری سال کی آمد پردلچسپ تقریبات کا آغاز

آسٹریلیا(بی ایل آ ئی) چینی لوگ  قمری سال کی آمد پر پرجوش ہیں اور اسے خوش آمدید کہنے کے لیے دلچسپ اور منفرد تقریبات کا آغاز کررہے ہیں،نئے چینی قمری سال کو مرغ کا سال قرار دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چینی سال کے استقبال کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جو چینی باشندوں سمیت دوسری قومیتوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی توجہ کامرکز بھی بن رہی ہیں۔ سینٹ البانس کے مقام پر دلچسپ فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، شہریوں نے علامتی ڈریگن اور شیر کا رقص پیش کرکے شائقین کی توجہ حاصل کرلی ۔نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے اس مقام پر مارکیٹیں بھی سجائی گئیں جہاں سجاوٹی اشیاءسمیت مزیدار اور روایتی کھانوں کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

 

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.