چینی اور پاکستانی فنکار وں کاخنجراب سے گوادر تک سی پیک کلچر کارواں چلائیں گے:مریم اورنگزیب

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی اور پاکستانی فنکار وں کاخنجراب سے گوادر تک سی پیک کلچر کارواں چلائیں گے، خنجراب سے شروع ہونے والا مشترکہ کاروان سی پیک ملک کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا 19 نومبر کوگوادر میں اختتام پذیر ہوگاجس میں چین اور پاکستان کے آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

 

پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پاکستان چین کلچرل کاروان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک کلچرل کاروان کا مقصداقتصادی راہداری کے تمام پہلووں کو اجاگرکرناہے،سی پیک نہ صرف معاشی بلکہ سماجی و ثقافتی رابطوں کو فروغ دے گا۔انہوں نے کہا کہ ثقافتی رابطوں کے استحکام سے اقتصادی تعلقات مضبوط ہوتے ہیں،امن کیلئے کامیاب کوششوں کی بدولت آج ہم ثقافتی ترویج کی بات کرتے ہیں۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا نظریہ ہے،جمہوری عمل کے استحکام کے باعث یہ منصوبہ کامیابی کے منازل طے کر رہا ہے، سی پیک کی کامیابی جمہوریت کے تسلسل اور استحکام سے مشروط ہے ۔ملک میں جمہوری استحکام قانون نافذکرنے والے اداروں ،مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے ۔آج پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے جارہا ہے ،بین الاقوامی میڈیا بھی ہماری کامیابیوں کا اعتراف کر رہا ہے اورپاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کے حوالے سے ہر روز عالمی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں ۔متعدد عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دیا ہے ،یہی ہماری اصل کامیابی ہے ،ملک میں امن قائم ہو چکا ، ملک میں ثقافتی سرگرمیاں جاری اورفلم انڈسٹری بحالی کے سفر پر گامز ن ہے۔

اس موقع پر چین سفارتخانے کے کلچر ل قونصلر یو ای،ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس جمال شاہ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر سلیم بیگ،وزارت اطلاعات کے افسران اور دونوں ممالک کے آرٹسٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.