کراچی(بی ایل ٰآئی) چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات برائے سال2017-18کے لیے بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر31اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں سے 30اُمیدواروں کا تعلق بزنس مین گروپ سے ہے اور صرف ایک کاغذات نامزدگی مخالف اُمیدوارنے جمع کروایا جس نے بعد اپنے پروپوزر کے ذریعے انہیں واپس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے بقیہ 30 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جن میں سے11 اُمیدواروں کے کا غذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا جبکہ مزید 4 اُمیدواروں نے بھی اپنے کاغذات واپس لے لئے، جس کے نتیجے میںباقی رہ جانے والے 15 اُمیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا۔ لہذا بی ایم جی کے تمام15 امیدوار کراچی چیمبر آف کامر س کے انتخابات برائے سال 2017-18میں کامیاب قرار پائے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی نے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بی ایم جی پر ہمیشہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔سراج قاسم تیلی نے بی ایم جی اینز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ بی ایم جی نے اپنی عوامی خدمت پالیسی کی وجہ سے پچھلے20سالوںمیں کراچی چیمبر کے انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں ہاری اور مسلسل11ویں باربی ایم جی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
About BLI News
3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.