رائل بحرین نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر ان کے ہم منصب کمانڈر رائل بحرین فورس نے ایڈمرل ذکاء اللہ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی سلامی پیش کی گئی۔ دوران گفتگو نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے حوالے سے پاکستان کے عزم اور کارکردگی بشمول کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے لئے کئے جانے والے آپریشنز اور کثیر الملکی ٹاسک فورس 150 اور 151 کی قیادت کے حوالے پر بھی روشنی ڈالی۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس رئیر ایڈمرل شیخ خلیفہ بن عبداللہ الخلیفہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور رائل بحرین نیوی کے ساتھ معاونت پر پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔