چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا، فضل الرحمٰن

اسلام آباد( بی ایل آٸی)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مو لانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ انہیں چیئرمین نیب کے حوالے سے ویڈیو دیکھ کر افسوس ہوا۔ نیب کے سیاسی انتقام  کے نتیجے میں سیاست متاثر ہوئی اور پیسے کی گردش کو روک دیا گیا۔ نیب کے طرز احتساب سے ملک کی سیاست کے ساتھ معیشت بھی ڈوب جائے گی۔ نیب اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے اسے منجمد کر دینا چاہیے۔

ایک وڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کے اندر پہلے سے تفتیشی ادارے یا احتسابی نظام موجود ہے۔ نیب ادارے کے طور پر اپنے احتساب کے عمل کو کھو چکا ہے۔ نیب کا ادارہ آمر کے ذہن کی تخلیق ہے جو سیاست دانوں کے خلاف احتساب کے نام پر انتقام کے لیے ہمیشہ فعال رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے کے پی کے میں بھی مستقل احتساب کمیشن قائم کیا تھا، جب اپنے لوگ شکنجے میں آئے تو اختیارات کم کر دیے گے پھر چیئرمین نے بھی استعفا دے دیا تھا اور بعد میں پی ٹی آئی کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں احتساب کا ادارہ ہی ختم کردیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ مرکز میں بھی یہی لگ رہا ہے کہ اب پی ٹی آئی کے لوگ شکنجے میں آنے لگے ہیں ۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.