چھ روزہ ویلز اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، فٹبال میں کیڈرکالج چیمپئن بناگئی

چھ روزہ ویلز اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر، فٹبال میں کیڈرکالج چیمپئن بناگئی
ٹیبل ٹینس میں گرین آئس لینڈ اسکول فاتح رہی، اختتامی تقریب جمعہ 7فروری کو منعقد کی جائے گی، کوآرڈینیٹر عمران ڈوگر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ویلز کالج کے زیراہتمام چھ روزہ ویلز اسپورٹس فیسٹیول اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ فٹبال ایونٹس میں کیڈرکالج اور
ٹیبل ٹینس میں گرین آئس لینڈ اسکول نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ویلز کالج کے تحت چھ روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں ٹگ آف وار،آرچری،باسکٹ بال، فٹسال، تھرو بال،کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس اور ویمن کرکٹ کے ایونٹس میں کراچی کے 50 مختلف اسکولوں اور کالجزکے طلبہ اور طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کرتے ہوئے گراس روٹ لیول پر اپنی صلاحیتوں کے بھرپور جوہر دکھائے۔ ان ایونٹس کی تقریب تقسیم انعامات جمعہ 7فروری کو ویلز کالج گراؤنڈ میں منعقد کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ویلز کالج اسپورٹس  فیسٹیول میں مدھو محمڈن فٹبال گراؤنڈ پر فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیڈر کالج کا ٹاکرا الفاء کالج سے ہوا۔ جس میں سیڈر کالج  نے اپنے عمدہ کھیل سے الفاء کالج کو باآسانی سے شکست دیکر چیمپئن شپ کا  ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ناکام سائیڈ الفاء کالج عمدہ مقابلے میں ایک گول کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ فاتح ٹیم ن ے اپنے شاندار کھیل کی بدولت میچ میں تین گول کرکے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن ایسٹ کے سیکریٹری کیپٹن عبیداللہ خان، سینٹرل کے سیکریٹری انٹرنیشنل فٹبالر محمد سلیم پٹنی، سندھ ریفری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سعید خان، کے الیکٹرک کے کوچ اکبربلوچ سمیت ویلز کالج کے چیئرمین وہاج حسین، کوآرڈینیٹر عمران علی ڈوگر، شعیب غنی، ویگر فائنل میچ کے موقع پر موجود تھے، جن کا دونوں ٹیموں سے تعارف اور گروپ فوٹو بنوائے گئے۔ویلز کالج کے آخری ٹیبل ٹینس ایونٹ میں گرین آئس لینڈ نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان مقابلوں میں گرین آئس لینڈ اے اور بی ٹیم، مامابے بی کیئر اسکول، وہاج حسین اسکول سسٹم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ایم حسن سنگل میں اپنے دونوں میچز جیت کر ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.