لندن(نیوزڈیسک) آپ نے چقندر تو کھایاہوگا لیکن اب ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا جوس پینے سے جسم میں بہت زیادہ توانائی آتی ہے اور آپ تیز بھاگ سکتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہناہے کہ اس کے جوس کی وجہ سے آپ زیادہ دیر تک بھاگنے کے ساتھ آپ کا سٹیمنا بڑھتا ہے اور جسم میں توانائی بھر جاتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر بوڑھے لوگ اس کا استعمال کریں تو انہیں سیڑھیاں چڑھنے کے لئے مطلوبہ توانئی ملے گی اور ساتھ ہی چلنے پھرنے میں آسانی رہے گی۔اس میں موجود نائٹریٹس کی وجہ سے جسم کو توانائی کی وافر مقدار ملتی ہے جس سے وہ مضبوط ہوتا ہے۔
تحقیق میں دو گروہوں کو چقندر کا جوس دیا گیا لیکن ایک گروہ کے جوس میں سے نائٹریٹس کے اجزاء نکال لئے گئے تھے،دونوں جوس کا ذائقہ اور رنگ بالکل ایک جیساتھا۔تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ جن لوگوں نے نائٹریٹ والا جوس پیا تھا وہ زیادہ تیز بھاگنے کے ساتھ زیادہ دیر تک بھاگ سکتے تھے۔یونیورسٹی آف ایکسٹر کے تحقیق کار انڈریو جانز کا کہنا تھا کہ چقندر میں موجود نائٹریٹ کی وجہ سے جسم میں توانائی آتی ہے اور انسان بھاگ سکتا ہے ۔اس کا کہنا تھا کہ اس جوس کی وجہ سے لوگوں کی دوڑ میں اضافہ ہوا اور بوڑھے لوگ بھی توانائی سے بھر گئے۔