پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے درمیان جنگ صرف کرسی کی ہے، سراج الحق

سوات( بی ایل ٰآئی )جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پی ڈی ایم دونوں ایک جیسے ہیں ان کے درمیان جھگڑا صرف کرسی کا ہے، ہمیں اس نظام سے بغاوت کرنے کی ضرورت ہے۔

سوات میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  کیا اللہ نے ہمیں ان سرمایہ داروں کی غلامی کے لیے پیدا کیا ہے؟ 73 سال ان لوگوں نے حکومت کی ہے، ایک طرف شہزادہ بلاول تو دوسری طرف شہزادی مریم بیٹھی ہے، تحریک انصاف اور پی ٹی آئی ایک جیسے ہیں اور یہ صرف کرسی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفادات کی سیاست کا ہم حصہ نہیں بنے، اگر حکومت مشاورت کرتی تو ہم اچھے مشورے دیتے، سودی نظام ختم کرتے تو ہم تعاون کرتے، اگر حکمران شریعت نافذ کرتے تو ہم تعاون کرتے لیکن ایسا نہ ہوا، حکمرانوں نے معیشت تباہ کردی، زرعی ملک ہونے کے باوجود کاشت کار بھوکے سو رہے ہیں اور سرمایہ داروں کے بینک بیلنس بڑھ رہے ہیں۔

سربراہ جماعت اسلامی نے کہا کہ اسمبلیوں میں صرف گالم گلوچ دی جاتی ہے، ایک دن میں دو گھنٹے کے اجلاس پر عوام کا 10 کروڑ روپے کا خرچہ آتا ہے، جمہوریت اور پارلیمنٹ غلام ہے جس کے فیصلے بیرون ملک کیے جاتے ہیں، ہمارے انتخابات کے فیصلے بیرونی طاقتیں کرتی ہیں، اس ملک میں شرعی حکومت کا قیام جماعت اسلامی کا منشور ہے، ہمیں اس نظام سے بغاوت کی ضرورت ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply