اسلام آباد وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی بی ٹیم الزامات لگائے گی تو جواب دیں گے،وکیل جماعت اسلامی کے دلائل پٹیشن کے برعکس ہیں، کیس کسی اوربنیادپرفائل کیاگیا اوردلائل کسی اوربات پردیئے جارہے ہیں۔ الزامات پرمبنی گفتگو کاجواب دیناضروری ہوتاہے۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی جھوٹ پر مبنی پریس ٹاک نہیں کرے گی تو ہم بھی نہیں کریں گے۔ ہماری کسی میٹنگ میں گالم گلوچ اوربدتہذیبی نہیں ہوتی، مریم نوازایک مہذب والد کی مہذب بیٹی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن شائستگی کےساتھ اپنے لیڈرکوفالوکر تی ہے۔ کنٹینر پر بولنے و الوں سے تہذیب کی کوئی امید نہیں ہے۔
تحریک انصاف نے عدالت میں ثبوت پیش نہیں کیے ہیں،عدالتی کارروائی اور باہر آکر صحافیوں سے گفتگو میں فرق ہوتا ہے۔جھوٹے الزامات اور دلائل سے عدالت میں کیس نہیں جیتا جاسکتا ہے۔وزیرمملکت کا مزید کہنا تھا کہ مخالفین جتنے الزام لگالیں وزیراعظم نوازشریف نے خطاب میں غلط بیانی نہیں کی ہے۔جتنی مرضی درخواستیں بدل لیں جواب ایک ہی ہے۔آخر میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جھوٹے لائل اورالزامات سے کیس نہیں جیتاجاسکتا۔قبل ازیں پانامہ کیس کیس کی سماعت کو پیر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔