پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ خوش آئند، حکومت کو پارلیمان کو سنجیدہ لینے کا آخری موقع دے رہے ہیں: شیری رحمان

اسلام آباد پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹ میں واپسی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہم حکومت کو پارلیمان کو سنجیدہ لینے کا آخری موقع دے رہے ہیں ، حکومت کو پارلیمان میں ہی سیاسی بیان کی بجائے سنجیدہ بات کرنی چاہیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھاہم نے ہمیشہ ہی کہا ہے کہ پارلیمان کو مسائل کے حل کیلئے استعمال کیا جائے، ’ دیر آید درست آید‘ اچھی بات ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں واپس آئی ہے ، ان کا یہ فیصلہ خوش آئندہے ۔ ہم حکومت کو پارلیمان کو سنجیدہ لینے کا آخری موقع دے رہے ہیں ، حکومت کو پارلیمان میں ہی سیاسی بیان کی بجائے سنجیدہ بات کرنی چاہیے ، ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو 27 دسمبر کو طے کریں گے کہ کیا کرنا ہے۔
شاہ محمود قریشی کی جانب سے پی پی پر سودے بازی کی کوشش کے الزام کا جواب دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا میں یہ بات وضاحت سے کہوں گی کہ پی پی کا مطالبہ یہی رہا ہے کہ ہم جمہوری طریقے سے ہر وہ راستہ استعمال کریں جو کیا جاسکتا ہے۔اس میں کوئی سودے بازی کی بات نہیں ہے یہ شاہ محمود قریشی کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.