پی ٹی آئی نےوزیراعظم سے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرز سے متعلق جواب مانگ لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نےوزیراعظم سے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالرز سے متعلق جواب مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے نام خط لکھا گیا جس میں پوچھا گیا ہے کہ سوئس بینکو ں میں پڑے 200 ارب ڈالرز کی واپسی سے متعلق کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔خط میں مطالبہ کیا گیا کہ کیا وزیراعظم نے معلومات کے تبادلے کیلئے کوئی اقدامات کیے ؟خط میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری 21 روز میں خط کا دیں۔

عندلیب عباس نے پوچھا کہ سوئٹزرلینڈسے معلومات کے تبادلے میں تاخیرکیوں کی جارہی ہے؟ رقم کاانکشاف وزیرخزانہ نے اسمبلی میں تحریری طورپرکیاتھا۔خط میں پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے وزیرخزانہ اور ایف بی آر کو رقم کی واپسی کی ذمہ داری نہیں دی گئی؟ رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے تحت معلومات کاحصول ہمارا بنیادی حق ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.