پی ٹی آئی بھی شیخ رشید کو رکن پی اے سی بنانے پر متفق نہیں، شیری رحمان
اسلام آباد(بی ایل ٰآئی) پیپلزپارٹی نے شیخ رشید کے رکن پی اے سی کے معاملے پر تنازعے کو بے مقصد قرار دے دیا۔ پیپلز پارٹی نے شیخ رشید کے اسپیکر کے اختیارات سے متعلق بیان کو بھی مسترد کردیا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی اے سی سے متعلق صوابدید اسپیکر کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ رکنیت سے متعلق فیصلہ پارٹی کرتی ہے۔ ایک رکنیت کے معاملے پر پی اے سی کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے پر اتفاق نہیں کرتی۔ شیخ رشید کی رکنیت کے معاملے پر تنازعہ کھڑا کرنے کا کوئی مقصد نہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت سے شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے پر معاملات طے پائے تھے۔ حکومت کا شہباز شریف سے متعلق موڈ بدل جانے کے حقائق کیا ہیں؟ حکومت بتائے شہباز شریف کو اب کیوں ہٹانے کی بات کی جا رہی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو شہباز شریف کے بطور چیئرمین پی اے سی کے فیصلے پر قائم رہنا چاہیے۔ حکومت ہر فیصلے پر یوٹرن کیوں لے رہی ہے؟ پی ٹی آئی ارکان بھی شہباز شریف کو ہٹانا نہیں چاہتے۔ پی ٹی آئی ارکان کا موقف ہے کہ وہ بھی