پی اے سی کی چیئرمین شپ نہیں ملے گی، عمران خان ہمارے اور نواز شریف کے ساتھ نیا میثاق جمہوریت سائن کریں، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو نہیں ملے گی ،چارٹر آف ڈیمو کریسی پر صرف 2پارٹیوں نے دستخط کئے تھے ،ہمارے ہاں قانون میں ایسی کوئی بات نہیں کہ اپوزیشن کو پبلک اکانٹس کمیٹی دیدی جائے،عمران خان آئیں ہمارے اورمیاں نوازشریف کے ساتھ نیا چارٹرآف ڈیموکریسی سائن کریں پھر سندھ اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کی بات کریں،وزیر اعلی نے پیر کو سندھ اسمبلی میںایم ایم اے کے عبدالرشید کے ایک نکتہ اعتراض پر ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ارشاد رانجھانی کے قتل کے واقعہ نے مجھے ہلاکر رکھ دیا ہے،کیسی بے حسی ہے کہ اسے کھلے عام مارا گیا وڈیو بھی بنائی گئی مگر کسی نے اسے اسپتال نہیں پہنچایا، میں سندھ کو پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دوں گا، ذمہ دار پولیس والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ،آئی جی کو سخت ہدایات دیدی ہیں اگر انہوں نے کچھ نہ کیا تو ان کے خلاف بھی

ایکشن لوں گا، ایم ایم اے کے رکن عبدالرشید کا کہنا تھا کہ ارشاد رانجھانی نامی شخص کو بیہمانہ ا نداز میں قتل کیا گیا اور اسے اسپتال نہیں لے جایا گیا،اس قتل کا زمہ دار کون ہے؟ملیر پولیس پہلے ہی شوٹر کے طور پر مشہور ہے ،اس پر فوری کارروائی اور قانون کے مطابق ملوث عناصر سزا ہونی چاہیے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.