پی ایس ایل 6 کے میچز پشاورمیں بھی کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ایک اور شہر کو میزبانی دی جائے گی، ایونٹ کے میچز پشاورمیں بھی کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی ایس ایل سکس کے میچز پشاور میں بھی ہوں گے، یعنی پی ایس ایل کا میلہ لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان اور پشاورمیں لگے گا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن فروری مارچ میں منعقد ہوگا، جبکہ پی ایس ایل فائیو کے باقی رہ جانے والے میچز اسی سال کروانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

گورننگ بورڈ نے پی سی ایل کو کمرشل ڈپارٹمنٹ سے الگ ڈپارٹمنٹ بنانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ جبکہ اسٹیک ہولڈرز سے بہتر تعلقات کے لیے نگران گروپ تشکیل دے دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو سی او او، سی ایف او اور ڈائریکٹر کمرشل گروپ میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل جنرل کونسل میٹنگ جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply