ایچ بی ایل پی ایس ایل 5: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دیدی
کراچی( بی ایل آٸی) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ جس پر کراچی کنگز نے چار وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بابر اعظم اور شرجیل خان نے کھیل کا آغاز کیا لیکن شرجیل خان صرف 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد ڈلپورٹ آئے لیکن وہ بھی صرف 20 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔
چوتھے نمبر پر کپتان عماد وسیم خود پِچ پر آئے جنہوں نے بابرا عظم کے ساتھ مل کر شاندار کھیل پیش کیا۔ اوپننگ پر آنے والے بابر اعظم نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر 78ر نز بنائے اور رن آوٹ ہوگئے۔ بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت کراچی کنگز ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئی۔
چوتھے نمبر پر آنے والے عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی اور حسن علی کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے دو اور محسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے بینٹن 13، کامران اکمل 43، حیدر علی 4، شعیب ملک 16، ڈیرن سیمی 30 اور ڈاسن 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عمید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ محمد عامر اور ڈویلپورٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔