پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری، 22 فروری کو دبئی میں آغاز

لاہور: 

پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 22 فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے، 22 فروری کو افتتاحی تقریب دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی، ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف 2 میچز کھیلے گی، ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کیلیے کوالیفائی کریں گی، ایونٹ میں کل 34 میچز ہوں گے جو کہ 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے، تمام لیگ میچز اور پہلا پلے آف میچ دبئی میں شیڈول کئے گئے ہیں۔ لاہور میں 2 پلے آف میچز کھیلے جانے کا امکان ہے جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹرز کیلیے دنیا کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا ایک شاندار پلیٹ فارم ہے، امید ہے کہ شائقین جوق در جوق اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.