پی ایس ایل کے جھنڈے پوری دنیا میں گڑ گئے ۔۔ دنیاکے اخبارات نے کیا کہا ؟

واشنگٹن (بی ایل آ ئی)معروف بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے پاکستان میں پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب اشتہاری کمپنیاں پاکستان کرکٹ میں بھاری سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بندش سے لاکھوں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا، لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد اب کئی بڑے بینک اور ادارے کرکٹ میں اشتہاری سرمایہ کاری کرنا چاہ رہے ہیں۔جریدے کے مطابق 30 کروڑ ڈالرز مارکیٹ ویلیو کا پی ایس ایل پاکستان میں منعقد کیا جائے تو اس کی کمائی کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔جریدے نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کے حوالے سے کہا ہے کہ کراچی میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کے ساتھ فائیو اسٹار رہائش گاہ کے قیام کے لیے ایک بڑے ہوٹل سے بات چیت جاری ہے، آئی سی سی بورڈ اپنے سیکیورٹی حکام اور پاکستان ٹاسک ٹیم کے ساتھ مشاورت سے آئندہ ماہ تک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے لائحہ عمل دے گا۔اخبار نے پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کا حوالہ بھی دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے تاہم بین الاقومی کرکٹ کی بحالی کے لیے ابھی مزید استحکام کی ضرورت ہے۔اخبار لکھتا ہے کہ 20 کروڑ افراد کے ملک پاکستان میں کرکٹ میں بہت بڑے معاشی فوائد موجود ہیں اور پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے سرمایہ کاروں کو بتا دیا گیا ہے کہ وہ کھیل کے شعبے میں محفوظ سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.