کراچی(بی ایل ٰآئی)پاکستان سپر لیگ فور (پی ایس ایل4) کا میلہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب کراچی میں سج چکا ہے جس کے رنگ میں صوبہ سندھ کی عوام ہی نہیں بلکہ وہاں کے وزیراعلیٰ بھی رنگ چکے ہیں۔
کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ککڑی گراؤنڈ میں عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور کرکٹ کھیلی۔
اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں میچز کرانے کے لیے کوئی مشکلات نہیں ہوئیں، جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیمیں میچ کرانے کا کہا تو ہم تیار تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سجا دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، شہر کی عوام اور ملک بھر سے جو لوگ آئے ہیں ان کا شکریہ.