پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، ماہرہ خان

لاہور

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ’’پی ایس ایل‘‘ پاکستان کی پہچان ہے اور اس مرتبہ ملک میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں۔

ماہرہ خان پی ایس ایل تھری کے لئے ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب میں پہنچیں جہاں مداحوں نے انہیں گھیر لیا اور خوب سیلفیاں لیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، اس مرتبہ پاکستان میں بھی میچز ہو رہے ہیں جس پر بہت خوش ہوں، پاکستان ایک پرامن اور کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے جب کہ پی ایس ایل تھری میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہو رہی ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.