پی ایس ایل، کراچی والوں نے سب کو حیران کردیا

کراچی(بی ایل ٰآئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور کے پہلے میچ میں ہی شہریوں کے جشن نے سب کو حیران کردیا،کھیل کیا ہوتا ہے دنیا کو دکھادیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان پی ایس ایل فور کا 27 میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی میچ دیکھنے کےلئے پہنچ گئے ۔

اہلیان کراچی کا جوش، کراوڈ کا شوراور دیوانوں ،متوالوں کا جشن قابل دید تھا،میچ سے قبل ہاوس فل اسٹیڈیم میں پڑھے گئے قومی ترانے نے شائقین کرکٹ کا لہو گرما دیا ،اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

کراچی میں کرکٹ کی عید ہوگئی ،کھیل کے دیوانے سج سنور کر اسٹیڈیم پہنچ گئے ،تیز دھوپ کو ہیٹ سے دور بھگایا،بھنگڑا ڈال کر جوش بڑھایا،شہریوں نے کرکٹ کے رنگ ساری دنیا کو دکھادیے۔

کراچی میں کارساز سے حسن اسکوائرتک اورملینیم شاپنگ مال سےآغا خان گیٹ نمبر 3 تک سڑک بند رہی،اسٹیڈیم کے عقب کی سڑکیں بھی بند علاقہ مکینوں کو اصل شناختی کارڈ دکھاکر جانے کی اجازت ملی۔

میچ کے دوران شارع فیصل ،یونیورسٹی روڈ ،شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بحال رہی ،آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والوں کےلئے نیوٹائون سے راستہ کھلا رکھا گیا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.