کراچی(بی ایل آ ئی) گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہیں بلکہ تعاون کرنے آیا ہوں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’ جی فار غریدہ‘‘ میں بطور گورنر اپنا پہلا خصوصی انٹریو دیتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے مقابلہ نہیں بلکہ تعاون کرنے آیا ہوں اور ان کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا جب کہ وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی سے مل کر کام کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی 20 سال سے چائنا کٹنگ کے حوالے سے مشہور تھا اور 2013 سے پہلے کراچی کے حالات شدید بحران کا شکار تھے لیکن آپریشن کے بعد شہر کی حالت بہت مختلف ہے اور بابالاڈلا سے متعلق آج کی کارروائی مثبت پیش رفت ہے۔