آئل اینڈگیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا)یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹرتک کمی کی سفارش کی ہے، سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجوا دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔