پینا سونک نے پاکستان میں ممتاز و معروف شورومز کا آغاز کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پینا سونک مارکیٹنگ مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ جو کہ ایک بڑاجاپانی ادارہ، اس نے اپنی کاروباری حکمت عملی کے تحت دو نئے شورومز کا آغاز کردیا ہے تاکہ پاکستان میں کسٹمرز کو رابطے میں لایاجاسکے۔ یہ دونوں شورومز جس میں رافع پینا ٹیک کلفٹن شون سرکل پر واقع ہے اور ایس ای ڈیجیٹل مکی ہاﺅس نزد شرف آباد چورنگی پر واقع ہے، پیناسونک کی مصنوعات کے مداحوں کو ایک ہی جگہ پر مصنوعات فراہم کرے گی۔اس سال اپنے 100 سالہ جشن کو مناتے ہوئے اس کی حکمت عملی یہ ہے کہ علاقائی سطح پر کاروبار کو مستحکم کیا جائے اور ان نمایاں شورومز کے آغاز سے برانڈ کے اس عزم کی عکاسی ہوتی ہے، وہ پاکستان میں اپنی موجودگی کو بڑھائے۔ برانڈ کے یہ شورومز ہر کسٹمر کو پیناسونک کی مصنوعات کے متعلق جامع معلومات فراہم کریں گے اور انہیں خریداری کا ایک شاندار تجربہ فراہم کریں گے۔
ہیروکی سوجیما جو کہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے پیناسونک کے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں انہوں نے ان شورومز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ ”ان غیر معمولی شورومز کا 100 سالہ جشن کے موقع پر آغاز ایک بروقت ضرورت ہے۔ ان سے ہمیں وسیع پیمانے پر ان کسٹمرز کو ایک ہی چھت کے نیچے اپنی مصنوعات کو پیش کرنے میں مدد ملے گی جو اعلیٰ معیار کو اہمیت دیتے ہیں۔“
ان شورومز میں پیناسونک کے بڑی تعداد میں صارفین کی وہ مصنوعات شامل ہوں گی جن کا تعلق جدید آڈیو، ویڈیو (AV)، ائیرکنڈیشنرز، گھریلو آلات، خوبصورت اور سجاوٹ سے ہوگا۔ تار سمیت اور بغیر تار کے گھریلو فون کے ہینڈسیٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ مصنوعات کی نمائش کے زون کے علاوہ، ایک ایسا زون بھی ہوگا جو کسٹمرز کو بعداز فروخت سروس فراہم کرے گا۔
سوجیما نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معیشت میں پیناسونک لاتعداد مواقع فراہم کرتا ہے۔ ”ہمارا منصوبہ ہے کہ اسی نقش قدم پر چلتے ہوئے مزید شاپس کھولیں اور اپنی مصنوعات کسٹمرز کی رسائی میں لائیں۔“
پینا سونک سے متعلق
پیناسونک کارپوریشن ایک عالمی قائد ہے جو کہ کسٹمر کو الیکٹرانکس، ہاﺅسنگ، آٹو میٹو اور بی ٹو بی بزنس کے لئے مختلف النوع الیکٹرانک ٹیکنالوجیز اور سولیوشنز فراہم کرتا ہے۔ 2018ءمیں اپنے 100 سالہ جشن کو مناتے ہوئے، کمپنی عالمی سطح پر اپنے کاروبار کو وسعت دے رہی ہے اور 495 ذیلی ادارے اور 91 ملحقہ کمپنیاں چلارہی ہے، مختتمہ سال 31 مارچ 2018ءمیں اس کی اشتمال شدہ خالص فروخت 7.343 ٹریلین ریکارڈ کی گئی۔ مصنوعات کے ہر ڈویژن میں اپنی اختراع کے وعدے کی اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے، بہتر زندگی کسٹمرز کے لئے بہتر دنیا کے لئے کمپنی اپنی ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتی ہے۔ پیناسونک کے متعلق مزید جاننے کے لئے http://www.panasonic.com/global

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.